Posts

Showing posts from January, 2022

جو بائیڈن کے دور میں امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟

 بائیڈن کے دور میں امریکہ اور بھارت کے تعلقات کیسے ہوں گے: دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی امریکی صدارتی انتخابات کی بھرپور کوریج کی گئی۔ یہ خبر بیشتر اخبارات اور ٹی وی چینلز کی شہ سرخی رہی جب کہ اب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے بھارت کے ساتھ تعلقات کے امکانات پر بحث اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ رواں برس صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ بھی کیا۔ بھارت میں اب یہ بحث جاری ہے کہ کیا بائیڈن انتظامیہ ان رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی یا نئے سرے سے تعلقات کا جائزہ لے گی۔ بھارت کے انگریزی اخبار 'دی ٹائمز آف انڈیا' نے 'تبدیلی کی ہوا' کے عنوان سے اپنے اداریے میں جو بائیڈن کی وکٹری اسپیچ کی تعریف کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ اور بھارت کے متوقع تعلقات کا جائزہ لیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے 2008 میں بھارت اور امریکہ کے درمیان نیوکلیائی تعاون معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتوں کو مضبوط کرنے کے حامی ہیں۔ سیکیورٹی اشتراک کو مضبوط کرنے میں ہمیں چین کے چیلنجز کے پیشِ نظر تس...